کپوارہ +سوپور //سرحدی ضلع کپوارہ کے چوکی بل کرالہ پورہ علاقہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک الٹو گا ڑی الٹ کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں2 چچیرے بھائی لقمہ اجل جبکہ ایک شدید طور زخمی ہوا۔کرالہ پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ منگل رات دیر گئے کپوارہ سے کرناہ جارہی ایک آلٹو کارزیر نمبر JK09A/ 4737 درنگیاری مارسری علاقہ کے نزدیک سٹیج ٹوسرحدی حفاظتی فورس کے کیمپ کے متصل گا ڑی کو حادثہ پیش آ یا ۔پولیس نے بتا یا کہ ٓالٹو کارتیزی رفتاری کی وجہ سے ایک کلو میٹر دور جاکر گہرے نالہ میں جاگری جس کے بعد پولیس کو اطلاع ملی اور وہ جائے موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے آلٹو میں سوار تین افراد سید خادم حسین شاہ اورسید افتخار حسین شاہ ساکنان چھم کو ٹ کرنا ہ اور سید فیصل احمد شاہ ساکن کنڈی کرناہ کو نکالاتاہم چھم کو ٹ کے خادم حسین اور افتخار کی موقعہ پر ہی موت ہوئی تھی جبکہ سید فیصل شاہ کو زخمی حالات میں سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ میں دا خل کیا گیا جسے بعد میں سرینگر منتقل کیا گیا ۔ایس ایچ او کرالہ پورہ محمد وسیم نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ جا ں بحق ہوئے افراد کی نعشو ںکو سادھنا ٹاپ پر پہنچا کر کرناہ پولیس کے حوالہ کیا گیا ۔پولیس تھانہ کرالہ پورہ نے حادثہ کی نسبت ایک کیس زیر ایف آئی آ ر نمبر 99/2017درج کر لی ہے ۔دونوں چچیرے بھائیوں کی لاشوں کو جب کرناہ پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں ماحول سوگوار ہے اور ہر آنکھ پرنم ہے۔ معلوم رہے کہ کرناہ کپوارہ شاہراہ پرسڑک حادثات کے دوران ابھی تک 2سو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد شدید زخمی ہوچکے ہیں۔ مقامی لوگوں کی یہ مانگ زور پکڑ رہی ہے کہ سادھنا گلی پر ایک ٹنل تعمیر کی جائے۔ادھرسوپور بانڈی پورہ سڑک پر ایک تیز رفتار بس کی ٹکر سے 70سالہ شہری لقمہ اجل بن گیا۔ سوپور بانڈی پورہ شاہراہ پر بوٹینگو کے مقام پر غلام محمد دھوبی سڑک سے گزر رہا تھا تو اُس دوران ایک نامعلوم بس نے اُس کو شدید ٹکر مادی جس کے سبب وہ لقمہ اجل بن گیا ۔ حادثہ کے بعد بس ڈرائیور وہاں سے فرار ہوا۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔