Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

چونچلے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 19, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
ویسے بھی اِن خواہ مخواہ کے چونچلوں کی کیا ضرورت ہے جن سے ہمارا ربّ راضی نہ دوست و احباب راضی۔۔۔۔۔۔۔۔ چونچلے چاہے دکھاوے کے ہوں یا مجبوری کے، سماج کیلئے بڑے ہی تکلیف دہ ہوتے ہیں ۔ سماج کا ہر فرد شعوری اور غیر شعوری طور پر کہیں نہ کہیں اور کسی نہ کسی طرح اِن غیر ضروری رسموں میں جھکڑا ہوا نظر آرتا ہے ۔ شادی بیاہ کے چونچلے ، مہندی رات کے چونچلے ، دعوتوں کے چونچلے ، سالگرہ کے چونچلے نیز امیری کے چونچلے وغیرہ۔ انسان کو چاہے کھانے کے لالے ہی کیوں نہ پڑیں ہو اِن چونچلوں سے واسطہ رکھنا پڑتا ہے۔
انور :۔ ” تم بھی نا ! صبح صبح یہ کون سا فلسفہ جھاڑنے لگے ہو۔ “
ساجد :۔ ” اچھا تمہیں میری باتیں اب فلسفہ لگنے لگی ہیں۔ میں کوئی فلسفہ ولسفہ نہیں جھاڑ رہا ہوں بلکہ حقیقت بتا رہا ہوں۔“
انور :۔ کون سی حقیقت ۔ تم کس حقیقت کی بات کر رہے ہو۔؟
ساجد :۔ ” تمہیں میری باتیں بھلا کب سمجھ میں آئی تھی جو اب آجائیں گی ۔“
انور :۔ کون سی باتیں ۔ تم کہنا کیا چاہتے ہو۔ “
ساجد :۔ اوہو یار!  میں پہلے سے ہی سخت پریشان ہوں اوپرسے تم۔۔۔!!!!
انور :۔” دیکھو یار ! تم اتنی مشکل باتیں کرتے ہو جو میری کیا کسی کی بھی سمجھ سے بالاتر ہیں۔ صاف صاف بتائو تم کہنا کیا چاہتے ہو۔ “
ساجد :۔ ”میں کس کی بات کروں گا ۔ یہاں بات کرنے کیلئے بچا ہی کیا ہے جو میں تمہیں سمجھا دوں۔“
انور :۔ ” پہیلیاں مت بجھائو۔ کہوں نا !  کیا کہنا چاہتے ہو۔“
ساجد :۔ ” یہی سماج دن بہ دن غیر ضروری رسموں میں جھکڑتا  ہوا نظر آرہا ہے۔ انسان نہ چاہتے ہوئے بھی اِن غیر ضروری رسموں  میں ملوث نظر آرہا ہے۔ امیر کا کیا بیچارے غریب ہی ہر لحاظ سے ان غیر ضروری رسموں کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ “
انور :۔ ” ہاں یار ! کہہ تو تم ٹھیک رہے ہو۔ “
ساجد :۔ ”کیا ایسا ممکن ہو سکتا ہے کہ اِن غیر ضروری رسموں کو سِرے سے ہی ختم کیا جائے۔“
انور :۔ ” کیوں نہیں، نا ممکن تو کچھ بھی نہیں ہے۔ اِن رسموں کو بڑھاوا دینے والے بھی تو ہم ہی ہیں۔ “
ساجد :۔ ” ہاں یار ! تم بجا فرما رہے ہو ۔ اِن  چیزوں کے ذمہ دار بے شک ہم ہی ہیں۔ “
انور :۔ ”ہمارے یہاں نا سماج کا ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم بجائے اللہ کے لوگوں کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔“
ساجد :۔ ”واقعی یہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ہم لوگ ہمیشہ اس خوف میں مبتلا رہتے ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے ؟ اگر ہم نے یہ نہیں کیا تو فلاں کیا کہے گا۔ بس اسی ایک غلط سوچ نے ہمارے معاشرے کا بیڑہ ہی غرق کر دیا ہے۔“
انور :۔ ” ویسے بھی اِن چونچلوں کی کیا ضرورت ہے جن سے ہمارا ربّ ناراض ہو۔ یہ بات لوگوں کے ذہن میں کب آئے گی کہ ہمیں ہمارے ربّ کو راضی کرنا ہے نہ کہ لوگوں کو۔“
ساجد :۔ ”اِن چونچلوں نے تو سماج میں ایک ناسور کی حیثیت اختیار کی ہے۔ آئے روز اخباروں میں یہی خبر یں دیکھنے کو مل رہی ہیںکہ فلاں جگہ پر فلاں لڑکی نے خود کشی کی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ یہی غیر ضروری رسمیں ہیں۔آئے روز کوئی نہ کوئی غریب لڑکی ہی اِن غیر ضروری رسموں کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے۔“
انور :۔ ”ہاں یار ! اِن سب چیزوں کے ذمہ دار ہم لوگ ہی ہیں۔ قیامت کے روز ہم اپنے رب کو کیا منہ دکھائیں گے ایک نہ ایک دن ہمیں اللہ کے حضور جوابدہ ہونا ہی پڑے گا۔ اللہ ہماری بیٹیوں اور بہنوں کے نصیب بہتر کرے۔ اور ہمیں اِن بدعات سے دور رکھے جن چیزوں سے ہمیں ہمارے دین اسلام نے بھی  بار بار دور رہنے کی تلقین کی ۔
ساجد :۔ ”آمین ثمہ آمین۔۔۔۔۔۔ اللہ تمہاری زبان کو مبارک کرے۔“
���
ایسو ( اننت ناگ )
[email protected]
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مہو سے ولو تک سڑک رابطہ نہ ہونے سے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا لوگوں کی ہسپتال ، پلوں اور حفاظتی بنڈوں کی تعمیر اور راشن سٹور کو فعال بنانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
نوشہرہ کے جنگلات میں بھیانک آگ | درخت سڑک پر گرنے سے آمد و رفت معطل
پیر پنچال
جموں میں 4بین ریاستی منشیات فروش گرفتار
جموں
ڈوبا پارک بانہال میں کھاه رائٹرس ایسو سی ایشن کا محفل مشاعرہ ممبر اسمبلی کے ہاتھوں کھاہ زبان کی دو کتابوں کی رسم رونمائی اور ویب سائٹ لانچ
خطہ چناب

Related

ادب نامافسانے

قربانی کہانی

June 14, 2025
ادب نامافسانے

آخری تمنا افسانہ

June 14, 2025
ادب نامافسانے

قربانی کے بعد افسانہ

June 14, 2025
ادب نامافسانے

افواہوں کا سناٹا افسانہ

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?