پونچھ//ویجی لنس نے سرنکوٹ کے ریٹائرڈ بی ایم او ڈاکٹر ممتاز حسین شاہ کے خلاف انٹی کورپشن عدالت راجوری میں چارج شیٹ پیش کر دی ہے، ان پر انسداد رشوت ستانی کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 15/2015درج ہے جس میں متعدد درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کا الزام لگا یا گیا ہے ۔ ویجی لنس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے مطابق سرنکوٹ کے سابق بی ایم اور ڈاکٹر ممتاز حسین شاہ اور جونئر اسسٹنٹ سب ضلع ہسپتال عبدالقیوم نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مشتاق احمد ولد صمد جو ، قادر احمد ولد محمد رشید ، کبیر احمد ولد خورشید احمد، مشتاق احمد ولد عزیز الدین ، طاہرہ پروین زوجہ مشتاق احمد اور نیاز احمد ولد نذیر حسین کو چور دروازہ سے نرسنگ اردلی اور صفائی کرمچاری کی اسامی پر تعینات کر دیا جب کہ نہ تو ان اسامیوںکو مشتہر کیا گیا اور نہ ہی دیگر ضوابط کی پاسداری ہی کی گئی۔ ویجی لنس نے بی ایم او، جونئر اسسٹنٹ اور دیگر 6افراد کے خلاف راجوری کی انسداد رشوت خوری عدالت میں چارج شیٹ پیش کر دی۔