ایم ایم پرویز
رام بن// رام بن پولیس نے جمعہ کو آٹومیٹک ٹریلر مشین (اے ٹی ایم)، کارڈ اور لوہے کی سلاخیں چوری کرنے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ رام بن پولیس نے دو الگ الگ چوری کے معاملات کو حل کیا ہے اور رام بن اور گول کے تھانے کے دائرہ اختیار میں چوری شدہ املاک کو برآمد کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ محمد شریف ولد غلام نبی ساکن گاؤں سوانی تحصیل و ضلع رام بن نے پولیس سٹیشن رام بن میں شکایت درج کرائی کہ کسی نامعلوم شخص نے اس کا اے ٹی ایم کارڈ چوری کرکے اس کے بینک اکاؤنٹ سے 20ہزار روپے نکال لیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسی کے مطابق بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت 2025 کی ایک ایف آئی آر نمبر 14 پولیس اسٹیشن رام بن میں درج کی گئی تھی۔پولیس نے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے ملزم امتیاز احمد ولد سلام دین ساکن گاؤں سندرگلی میترا رام بن کو گرفتار کرلیا۔ایک اور واقعہ میں گول پولیس نے شہری کی لوہے کی سلاخیں چرانے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کہا کہ تکنیکی مدد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گول پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران دونوں افراد نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔پولیس نے بتایا کہ محمد اشرف ولد عبدالرشید لوہار سکنہ جمسلان تحصیل مہور ضلع ریاسی اور محمد شفیع سکنہ گھاگرا تتہ پانی گول کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے انکشافات پر گول پولیس نے 50,000روپےکی مالیت کی لوہے کی سلاخیں برآمد کرکے ضبط کی ہیں۔دونوں افراد کو بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 13 نمبر 2025کے تحت پولیس سٹیشن گول میں گرفتار کیا گیا۔