Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

چودھری الطاف نظامی ؔ ایک نظر میں

Towseef
Last updated: May 10, 2024 10:20 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

منظور الہٰی ۔ترال پلوامہ

انسان کواشرف الخلومات اسی لیے کہا جاتا ہے کہ وہ دوسروں کے درد کو بالکل ویسا ہی محسوس کرے جس طرح اپنی کسی تکلیف کو کر سکتا ہے ۔دوسرں کے درد کو محسوس کرنے والے ہی درحقیقت انسانیت کے منصب پر فائز ہوسکتے ہیں ۔وہ لوگ جن کا جینا مرنا دوسروں کے لیے ہو وہ عظمت کی بلندی کو چھو لیتے ہیں اگر ہم اپنے گرد و پیش میں نظردوڑائیں تو ہمیں ایسی شخصیات آج بھی مل جاتی ہیں،جن کو دیکھ کر انسان رشک کرتا ہے۔ ایسی ہی ایک شخصیت کا تذکرہ آج اس کالم کے ذریعے آپ تک پہنچا رہا ہوں جس کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے ۔ میری مراد کشمیر خطہ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن جناب چودھری الطاف نظامیؔ سے ہے ۔ موصوف نہ صرف سوشل میڈیا کے ذریعے سماجی خدمات انجام دے رہیں بلکہ زمینی سطح پر سماجی خدمت گزاری کا ایک جذبہ چلا رہے ہیں، اورمعاشرے کی نوجوان نسل میں بھی یہ جذبہ پیدا کر رہے ہیں۔ الطاف سنہ 1995ء میں جموں کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ایک گاؤں کھرم میں حاجی محمد رشید چودھری کے گھر پیدا ہوئے، بنیادی تعلیم مقامی اسکول اور گھر پر ہوئی جس میں دینی تعلیم یعنی عربی، فارسی اور اردو سمیت ریاضی اور سائنس اپنے والد محترم حاجی محمد رشید چودھری سے حاصل کی ، اخلاقی تعلیم و تربیت والدہ ماجدہ الفت بی بی سے سر فراز ہوئے ،گھریلو ماحول مکمل طور دینی ،مذہبی علمی اور ادبی ہونے کی وجہ سے الطاف آج الطاف نظامیؔ بن سکا ہے ۔ موصوف نے گریجویشن کی سند اعلیٰ نمبرات کے ساتھ مکمل کرکے پھر پوسٹ گریجویشن اردو زبان و ادب میں یونیورسٹی آف کشمیر سے مکمل کی،قومی سطح کی مسابقی امتحانات NET اور SET کوالیفائی کئے اور اسی بنیاد پر اعلیٰ ترین سند یعنی پی۔ ایچ۔ ڈی کے لیے یونیورسٹی آف کشمیر میں داخلہ ملنے کا شرف حاصل کیا۔ موصوف کی محنت، کاوش اور جہد مسلسل کا نتیجہ ہے کہ اردو زبان و ادب پر بقدر احسن مکمل دسترس اور عبور رکھتےہیں۔ دو کتابیں اشاعت پذیر ہو چکی ہیں جن میں’’ تحریک آزادی ہند اور سید عطاء اللہ شاہ بخاری‘‘ جس کی رسم اجرائی کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ اردو کی جانب سے عمل میں آئی اور یہ کتاب جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر پرفیسر نیلو فر خان صاحبہ اور ڈین آف آرٹس اور صدر شعبہ اردو پروفیسر عارفہ بشری ٰ صاحبہ سمیت درجنوں اعلیٰ شخصیات کی موجودگی میں منظر عام پر آئی ہے ۔دوسری کتاب اپنی ہی نوعیت کی ایک انفرادی کتاب ہے ۔’’ علامہ اقبالؒ کے خطوط مشاہیر کشمیر کے نام ‘‘ جس پر کئی معروف اردو دانوں کی تقریظیں اور پیش لفظ اور تاثرات لکھے ہوئے ملتے ہیں۔ موصوف نے’’ جموں کشمیر گجر بکروال کی تاریخ‘‘ پر مبنی کتاب کا گوجری میں ترجمہ کیا ہے جو ابھی زیر طباعت ہے۔چودھری الطاف نظامیؔ سماجی خدمات کے میدان میں کئی سال سے سرگرم عمل ہیں اور پسماندہ پچھڑے ہوئے طبقہ جات بالخصوص گجر بکروالوں کی بھلائی اور بہتری کے لیے پیش پیش رہے ہیں اور آج بھی سماجی خدمات ایک سپاہی کی طرح کر رہے ہیں۔ نظامیؔ گجر بکروال قوم کی آواز عرصہ دراز سے بنے ہوئے ہیں۔ ابھی تک سینکڑوں پروگرام منقعد کروا چکے ہیں اور اپنے ساتھ سینکڑوں لوگوں کو سماجی خدمات کے جذبے سے سرشار کر رہے ہیں ۔ آپ بنا کسی مفاد اور بغیر کسی لالچ کے اس قوم اور سماج سے بے حد محبت رکھتے ہیں۔ نظامیؔ ہر لحاظ سے اپنی گجر بکروال قوم کے ہمدرد رہے، بالخصوص تعلیم ، کھیل کود ،عوامی ہمدردی، سماجی بیداری تعلیم ِنسواں اور بچہ مزدوری جیسے موضوعات پر لوگوں کو باشعور کرنے کا کام کرتے آرہے ہیں، انہی کاموں کی بدولت،بحیثیت سماجی کارکن اسی سال محترم اُنہیں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا صاحب کے ہاتھوں SKICC سرینگر میں ایوارڈ سے نوازا گیا، جس دوران الطاف نظامیؔ کو کئی سیاسی ،سماجی اور علمی و ادبی شخصیات نے بڑی پیمانے پر سراہنا کی ہے۔ موصوف صحافت کے میدان کے بھی شہ سوار ہیں۔ آل آنڈیا ریڈیو سرینگر کی نشریات بالخصوص گوجری پروگرام کے ساتھ گزشتہ 7 سالوں سے منسلک ہیں،اور سامعین کے دل کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں۔ پروگراموں کو روایت سے ہٹ کر موجودہ ضروریات سے جوڑتے ہیں۔آپ دور درشن کے’’ ڈی ڈی کاشر‘‘ کے گوجری پروگرام’’ کارواں‘‘ سے بھی پروگرام پیش کرتے ہیں اور ناظرین کا دل جیتتے ہیں، نامور شخصیات کو مدعو کرتے ہیں پروگرام کی زینت کو روح بخشتے ہیں اور نئے نئے ٹیلنٹ Talent کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر لاتے ہیں۔ موصوف ایک نامور شاعر بھی ہے اور بیک وقت اردو ، گوجری اور پہاڑی میں شاعری کرتے ہیں، اپنے خوبصورت کلام اور خوبصورت آواز سے سننے اور دیکھنے والوں کے دلوں کو محظوظ کرتے ہیں۔ موصوف کے کئی اخبارات ، عالمی اور قومی رسائل و جرائد میں متفرق موضومات پر درجنوں مضامین پبلش ہوچکے ہیں اور مقامی اخبارات میں کالم شائع ہوتے ہیں۔ اس وقت موصوف ٹرائبل سٹوڈنٹ ایسوسییشن کشمیر (TSAK)کے چیف ایڈوائزر بھی ہیں اور ٹرائبل سٹوڈنٹ ایسوسییشن کشمیر کے بینر تلے ’’تعلیمی ہنر اور ثقافت کے تحفظ میں انسانی وسائل کا کردار‘‘ کے عنوان سے کئی پروگرام کا انعقاد کررہے ہیں۔ آپ کی سرپرستی میں سینکڑوں نوجوان خطہ کشمیر میں ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر اپنی قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ آپ نے سماج اور قوم کے لئے جو کام کیے ہیں،انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صلاحیتوں سے بھرپور ولولے سے سرشار اور عزم و ارادے والے الطاف نظامیؔ سے اس پسماندہ قوم و سماج کی امیدیں وابستہ ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیرمیںسیب کی معیشت کوشدیدموسمی تغیر کا سامنا وادی کے باغات پتوں کی بیماریوںکی گرفت میں،کاشتکاروں کو فصل کے نقصان کا خدشہ
صنعت، تجارت و مالیات
پونچھ کے کلائی علاقہ میں بس بے قابو ہو کر حادثے کا شکار | 8افراد زخمی،زخمی ضلع ہسپتال پونچھ میںداخل ،ڈرائیور فرار
پیر پنچال
میڈیکل اسٹیبلشمنٹ کا لائسنس منسوخ
جموں
جموں اور بٹوت میں2پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں

Related

کالممضامین

عالیہ شمیم کی ’’آگہی‘‘ کا ایک فکری مطالعہ تبصرہ

July 25, 2025
کالممضامین

’’ The Wretched of the Earth ‘‘ فرانز فینن کی کتاب تجزیاتی مطالعہ

July 25, 2025
کالممضامین

فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات

July 25, 2025

صوفیوں کی سرزمین پر ڈیجیٹل جوئے کی وباء | نوجوان نسل پُر فریب تباہ کُن کھیلوں میں مشغول

July 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?