بانہال//چنہنی ناشر ی ٹنل کا آئندہ اتوارکی شام کوو وزیر اعظم نریندر مودی افتتاح کر رہے ہیں، تاہم اسے ٹریفک کے لئے اگلے روز یعنی 3اپریل بروز پیر صبح 7:30بجے کھولا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد ٹنل کو ماسوائے تیل و گیس ٹنکروں، بھیڑ بکری لے جانے والی گاڑیوں، 5میٹر سے زائد اونچائی والی گاڑیوں اور دوپہیہ سکوٹر موٹر سائیکل کے علاوہ باقی گاڑیوں کو آمد و رفت کے لئے کھول دیاجائے گا۔ لائٹ وہیکل کے لئے یکطرفہ ٹول 55وروپے، میڈیم 85جبکہ ہیوی وہیکل کیلئے 190روپے رکھا گیا ہے ۔ دریں اثنا صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر پون کوتوال نے آج ادھمپور ، ریاسی اور رام بن ضلعوں کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ میٹنگ کے دوران چنہنی ناشری ٹنل کا افتتاح کرنے کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیراعظم نریندر مودی 9.2کلومیٹر لمبی اس نئی ٹنل کا 2؍ اپریل 2017ء کو افتتاح کریں گے۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ اس سلسلے میں تمام انتظامات کو وقت پر مکمل کریں ۔ڈاکٹر کوتوال نے ٹریفک نظامت اور عام لوگوں کے لئے متبادل ٹریفک انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے میڈیا سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس تقریب کی احسن پریس کوریج کو یقینی بنائیں۔مختلف امور پر مفصل تبادلہ خیال کے بعد سول ، آرمی ،انٹلی جنسی ایجنسیوں اور پولیس کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ آپسی تال میل بنائے رکھیں ۔اس سے پہلے ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور نیرج کمار ، ڈی سی ریاسی رویندر کمار اور ڈی سی رام بن محمد اعجاز نے ڈویژنکل کمشنرکو انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں مختلف محکموں کے اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی۔