بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر ناشری۔ چنہنی ٹنل کے اندر ایک مزدورکی موت اس وقت واقع ہوگئی جب جموں کی طرف جانے والی ایک ٹاٹاموبائیل نے اسے کچل کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ یہ مزدور ٹنل کے اندرصفائی کے کام پر مامور تھا۔کدپولیس نے مرنے والے مزدور کی شناخت جگدیش کمار ولد منگت رام ساکنہ کدضلع ادہمپور کے طور کی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چنہنی میں ایک ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے اور ناشری ٹنل کے اندرسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس گاڑی کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو حادثہ کا سبب بنی تھی ۔پولیس کو اس فوٹیج کی مدد سے فرار ڈرائیور تک رسائی ممکن دکھائی دے رہی ہے اور پولیس اس تھیوری پر بھی کام کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ چنہنی ناشری ٹنل کے افتتاح کے بعد ہونے والا یہ پہلا سڑک حادثہ ہے جس میں ایک انسانی جان تلف ہو ئی ہے ۔