Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

چنہنی ناشری ٹنل میں خامیوں کاانکشاف

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 14, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں//اگرچہ وزیراعظم نریندرمودی نے 9.2 کلومیٹرلمبے چنہنی ناشری ٹنل کو ملک کےلئے باعث افتخارقراردیاتھا لیکن قومی سطح کامذکورہ ٹنل آہستہ آہستہ ملک کےلئے باعث تشویش بنتاجارہاہے۔ دراصل ٹنل میں ٹریفک کے نظم ونسق کے ناقص انتظامیہ نے ٹنل کی تعمیرکی خامیوں کومنکشف کردیاہے جس سے متعلق وزیراعظم نریندرمودی نے کہاتھاکہ یہ ٹنل نئی دہلی اورکشمیرکے درمیان مسافت میں کمی کاباعث بنے گا۔عینی شاہدین کے مطابق اس ٹنل میں دومرتبہ ٹریفک کی آمدورفت بندہوئی ہے جس کی وجہ بجلی کی خرابی بتایاگیاتھالیکن ٹنل انتظامیہ نے وثوق سے نہیں بتایاکہ ٹنل کوبندکرنے کے پیچھے اصل وجوہات کیاتھیں۔عینی شاہدین نے بتایاکہ ٹنل کوٹریفک آمدورفت کےلئے 6جولائی 2017کوپہلی مرتبہ بندکیاتھا جس کی وجہ سے ٹنل کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں جمع ہوگئی تھیں۔اس ٹنل کواس وجہ سے ٹریفک کےلئے بندرکھناپڑاتھاکیونکہ ٹنل میں بجلی کانظام بالکل ٹھپ ہوگیاتھا جس کے بعد ٹنل انتظامیہ کے پاس ٹریفک روکنے کے سواکوئی بھی دوسراراستہ نہیں بچاتھا۔ ٹریفک کو روکنے کی وجوہات پوچھنے پرڈرائیوروں کوبتایاگیاتھاکہ ناشری کی طرف ناشری ٹنل کے پاس سلائیڈنگ ہورہی ہے جوکہ ایک جھوٹ تھا۔ٹنل کوٹریفک آمدورفت کےلئے دوسری مرتبہ 2 اگست کو قریب 3.15 منٹ پر بندکیاگیاتھا ۔اندرونی ذرائع نے بتایاکہ ٹنل میں اچانک آمدورفت بندکرنے کی وجہ سے ٹنل کے دونوں اطراف گاڑیوں کاجام لگ گیاتھا اوردوبارہ سے ٹریفک بحال کرنے میں ٹنل انتظامیہ کوقریب ڈیڑھ گھنٹے کاوقت لگ گیا ۔ اس سے قبل 21 مئی 2017 کو ایک حادثہ پیش آیاتھااوراس دوران بھی ٹریفک کوروکناپڑاتھا۔اس کے علاوہ مسافروں کی شکایت ہے کہ جموں ۔سرینگرہائی وے پربنایاگیاہے میں ٹرانس ورس وینٹی لیشن سسٹم سے مزین 9.2کلومیٹرچنہنی ناشری ٹنل کاافتتاح وزیراعظم نریندرمودی نے 2اپریل 2017 کو کیاتھا اوراس ٹنل کو ہندوستان کابہت بڑا بنیادی ڈھانچہ عجائبات قراردیاتھا لیکن اس کے باوجود ٹنل میں بہت زیادہ وائبریشن (ہلچل ) ہوتی ہے۔ اتناہی نہیں ٹنل میں دیگرقسم کی خامیاں بھی پائی جارہی ہیں جن سے متعلق مرکزی وزارت برائے روڈٹرانسپورٹ اورہائی ویز کومطلع نہیں کیاجارہاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ٹنل کی دیواروں پر دراڑیں بھی ہیں جوآنے والے دنوں میں مزید بڑھ سکتی ہیں اورکسی حادثے کاموجب بھی بن سکتی ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا ٹنل میں سنجیدہ مسائل کے باوجود بھاری ٹول بھی وصول کرتی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ٹنل میں پائی جارہی خامیوں سے متعلق نیشنل ہائی وے اتھارٹیزآف انڈیا کوبھرپورعلم ہے لیکن اس کے باوجوداتھارٹی مجرمانہ خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ پروجیکٹ ملک کے وقاری پروجیکٹوں میں سے ایک ہے اوراس پر وزیراعظم دفترکوبھی نظررکھنی چاہیئے تاکہ اس میں کوئی بڑاحادثہ نہ ہواورملک کےلئے باعث افتخارپروجیکٹ باعث شرم نہ بن جائے۔ذرائع نے مزیدکہاکہ اگرنیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اس پروجیکٹ کی خامیاں دورنہ کیں اوران خامیوں کونظراندازکیاگیاتوکوئی بڑے حادثے کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔واضح رہے کہ ٹنل کی تعمیرکاکام مئی 2011 میں شروع ہواتھا اوریہ دعویٰ کیاگیاکہ ٹنل میںاے بی بی ڈرائیورکے تحت ٹرانسورس وینٹی لیشن سسٹم نصب کیاگیا لیکن اس کے باوجود ٹنل کی تعمیرمیں خامیوں کاانکشاف ہواہے۔ملک کے سب سے لمبے اور ایشیاءکے دوگلیارہ ٹنل کو2 اپریل 2017 کووزیراعظم نریندرمودی نے ریاستی گورنر این این ووہرہ ، وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی موجودگی میں سخت حفاظتی انتظامات کے دوران کرتے ہوئے عوام کے نام وقف کیاگیاتھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

جموں

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم

July 10, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس

July 9, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس

July 8, 2025
جموں

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?