Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

چند خواہشیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 7, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
زندگی اور موت کا رشتہ بھی کتنا عجیب رشتہ ہے۔انسان کو ساری زندگی صرف اس لیے جینا پڑتا ہے تاکہ ایک دن موت کا مزہ چکھ سکے اور پھر بالا آخر جب انسان کو موت آجاتی ہے تو اس کا سب کچھ اسی کے ساتھ چلا جاتاہے ،اس کے ارادے ،اس کی خواہشیں سب کچھ اس کے ساتھ دفن ہو جاتا ہے۔دراصل زندگی چھوٹی نہیں ہوتی مگر بے مروت ضرور ہوتی ہے ۔ یہ انسان کو اپنی الجھنوں میںاس طرح اُلجھاتی ہے کہ انسان کو ان الجھنوں سے باہر نکلنے میں عرصے لگ جاتے ہیں اور پھر یہی انسان جب ان الجھنوں سے باہر نکل کر اصل زندگی جینا شروع کرتا ہے تو پھر موت آکر اپنا ڈیرہ ڈال دیتی ہے اور اس طرح اس انسان کی زندگی شروع ہونے سے پہلے ہی اختتام کو پہنچتی ہے۔
میں اپنی زندگی کے سفر میں ایسے سینکڑوں لوگوں سے ملاہوں جنہوں نے زندگی کے سارے خواب تو پورے کر لیے تھے لیکن جب بھی ان خوشیوں میںجینے کی باری آئی توموت نے آکر ان کی کلائی پکڑ لی اور وہ سب کچھ یہیں چھوڑ کر دنیا کو خیر باد کہہ گئے لیکن ایک دن میری ملاقات نہایت دلچسپ قسم کے ایک انسان سے ہوئی جس کا نام واصی تھا۔وہ میرے آفس میں بطورِ ملازم کام کرتا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہم دونوں میں اچھی خاصی دوستی ہوگئی۔ہم دونوں ہی اکثر ایک دوسرے کے گھر آیا جایا کرتے تھے۔اس کا چھوٹا سا مگر خوش حال پریوار تھا۔دو چھوٹے چھوٹے بچے جو نہایت ہی معصوم اور کم سن تھے۔میں جب کبھی بھی ان کے گھر جاتا ،وہ مجھے دیکھ کر بہت ہی خوش ہوتے ۔مجھ سے اپنی چاکلیٹ مانگنے لگتے اور پھر دوبارہ اپنے کھیل میں مصروف ہو جاتے۔واصی اکثر ہی مجھ سے ان کے بارے میں باتیں کرتا ۔کہتا تھاکہ۔۔۔۔۔بھائی جان ایک بار یہ دونوں بچے ذرا بڑے ہوجائیں پھر دیکھے گاان کا ایک اعلیٰ اور بہترین مدرسے میں داخلہ کراوں گا۔یہ جب پڑھ لکھ کے بلوغت کو پہنچیں گے تو انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے ولایت بھی بھیجوں گا۔پھر ان کی شادی بھی تو کرانی ہے۔ہائے! کتنا کچھ کرنا باقی ہے ۔وہ ہنس کر کہا کرتا ۔میں بھی اس کے ارادے سن کر خوش ہوتا اور اس کے ان ارادوں کے پورا ہونے کی دعائیں دیتا تھا۔دھیرے دھیرے وقت گزرتا گیااور ہم دونوں کی تنخواہ میں کچھ اضافہ بھی ہو گیا۔ہم دونوں ہی اپنی اپنی ترقی پر بہت خوش تھے لیکن واصی کچھ زیادہ ہی خوش تھا ۔وہ من ہی من میں نہ جانے کیا سوچ کر مسکرا رہا تھا۔میں نے مسکرانے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ بھائی جان اب جاکر لگتا ہے کہ میرا اور میری بیوی کا خواب جلد ہی پورا ہوجائے گا۔کون سا خواب؟میں نے فوراََ پوچھ لیا۔اُس نے ایک سرد آہ کھینچی اور کہنے لگا بھائی جان ہمارے سارے رشتہ داروں کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں اور بنگلے ہیں ۔اب فی الحال بنگلہ تو میں خرید نہیں سکتا لیکن میں اور میری بیوی چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس بھی ایک گاڑی ہو۔میں نے اس بار ارادہ کر لیا ہے کہ میں بھی چھوٹی سی ایک گاڑی خریدوں گا ۔یہ کہہ کر  وہ جھومتا ہوا اپنے گھر کی اور چلا گیا میں نے بھی اپنے گھر کی راہ لی۔میں نہایت تھکا ہوا تھا اور آتے ہی میں اپنے بیڈ پر لیٹ گیا۔آنکھ لگنے ہی والی تھی کہ اچانک میرے فون کی گھنٹی بجنے لگی۔میں حیرت زدہ نگاہوں سے ادھر اُدھر دیکھنے لگا۔جیسے کسی نے مجھے گہری نیند سے جگایا ہو۔میں نے فون ہاتھ میں اٹھایا اور بات کرنے لگا ہیلو کون؟ میں نے تھکی ہوئی آواز میں کہا ۔جی میں واصی کی بیوی بول رہی ہوں ۔آپ کے دوست واصی صاحب کی گھر آتے وقت ایک ٹرک سے ٹکر ہونے کی وجہ سے موت ہوگئی ہے ۔آپ جلدی سے اسپتا ل پہنچئے ۔یہ سن کر میرے ہاتھوں سے فون خود بہ خود گر گیا۔مجھے وہ سارے ارادے ،وہ سارے خواب یاد آگئے جو اُس نے مجھ سے کہے تھے۔
کیا ہے یہ زندگی؟ کچھ بھی تو نہیں ۔واقعی زندگی کچھ حسین ارمانوں کے سوا کچھ بھی تو نہیں ۔انسان اپنے حساب سے اپنی زندگی کی پلاننگ کرتاہے لیکن اپنی ساری پلاننگ میں وہ اپنی موت کو شامل کرنا بھول جاتا ہے ۔میں اُٹھ کھڑا ہوا اور دوڑ کر اسپتا ل پہنچا تو دیکھا کہ اُس کی بیوی او ر دو معصوم بچے سہمے سہمے ایک کونے میں پڑے ہوئے تھے۔میں نے اُن سے کچھ نہ کہا اور سامنے پڑی واصی کی لاش سے چادر ہٹا کر دیکھنے لگا۔ سامنے وہی امیدوں سے بھرا ہوا چہرہ تھا،جس نے مجھ سے سینکڑوں ارادوں اور خوابوں کا ذکر کیا تھا۔ میری آنکھیں بھر آئیں ۔میں نے جھٹ پٹ مُردہ چہرے پر چادر واپس چڑھا دی ۔ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ کسی نے اُن کے خوابوںکو شرمندہ تعبیر ہونے سے پہلے ہی زمین بوس کر دیا۔ 
دراصل یہی زندگی کی حقیقت ہے ۔ہم چاہے لاکھ پلاننگ کریں ،لیکن ہم ایک سیکنڈ تک کے لیے اللہ کے فیصلوں کے محتاج ہیں ۔مجھے آج یہ بات سمجھ آئی جس کا کبھی کبھی میں اور واصی مذاق اُڑایا کرتے تھے کہ’’ـ تقدیرپر کسی کا بس نہیں چلتا اور تقدیر میں جو چیز لکھی ہے وہ ہو کر ہی رہتی ہے۔بندہ لاکھ چاہے وہ تقدیر کے سامنے خندہ ہو جاتا ہے یہی زندگی کی حقیقت ہے اور سچائی بھی ۔ 
���
محلہ قاضی حمام بارہمولہ ،موبائل نمبر؛9469447331
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں

Related

ادب نامافسانے

کیچڑ میں کھلا کنول افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

چمکتی روشنیوں کا اندھیرا افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

آفت کے بعد افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

تو مہکے میں مرجائوں افسانہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?