بارہمولہ +شوپیان/ /فوج اور پولیس نے شمال و جنوب میں کئی مقامات کا محاصرہ کر کے جنگجو مخالف آپریشنز جاری رکھے۔ فورسز نے سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ کے آبائی علاقہ چندوسہ بارہمولہ میں تقریباً دو دہائیوں بعد تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ بدھ کی صبح فوج ،ایس او جی اور سی آر پی ایف کی بھاری تعداد نے چندوسہ سے لیکر کوہلن تک ایک وسیع علاقے کا محاصرہ کیا ۔کنڈی بیلٹ کے چندوسہ کوہلن میں گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تلاشی کارروائی کے دوران لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے جبکہ سخت پوچھ تاچھ بھی کی گئی ۔شام دیر گئے یہ آپریشن ختم کیا گیا ۔ادھر فوج نے لوس دنیو امام صاحب شوپیان کا محاصرہ کیا ۔گھر گھر تلاشی کارروائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی تاہم کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ادھر فوج کی 20گرینڈئرس کے اہلکاروں اور پولیس نے مشترکہ طور پر طور ڈار محلہ گرورہ بانڈی پورہ علاقے کا محاصرہ کیا ،جس دوران یہاں بھی گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔