سانبہ //وزیرصنعت وحرفت چندرپرکاش گنگانے رام گڑھ سیکٹرمیں بین الاقوامی سرحدپرسرحدپارکی گولہ باری میں ہلاک ہوئے افرادکے گھروں میں جاکرلواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔اس موقعہ پر چندرپرکاش گنگانے متاثرہ کنبوں کے ساتھ دُکھ مشترک کیااوران کی ڈھارس بندھائی۔بعدازاں وزیر موصوف نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر رام گڑھ جاکر فائرنگ سے زخمی ہوئے افرادکی عیادت کی اورانہیں دی جارہی طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پرچندرپرکاش گنگانے محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کوبہترعلاج ومعالجہ دستیاب کرانے کے لئے مزیدڈاکٹروں کی تعیناتی اورطبی عملہ کی چھٹیاں منسوخ کی ہدایت دی۔وزیرموصوف نے جموں میڈیکل کالج اورسپرسپیشلٹی کے کے اہلکاران سے بھی ملاقات کی اورانہیں زخمیوں کوبہترعلاج ومعالجہ دستیاب کرانے پرزوردیا۔سرحدی علاقوں کے دورہ کے دوران چندرپرکاش گنگانے انتظامیہ کو لوگوں کومحفوظ انتظامات پرمنتقل کرنے اور انہیں ہرطرح کی سہولیات دستیاب کرانے کی ہدایت دی۔