بانہال // ضلع انتظامی یونٹ رام بن کی ناک کے نیچے چندروگ اور امام اباد کی بستی پچھلے کئی روز سے پینے کے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں اور علاقے میں محکمہ پی ایچ ای کی عدم توجہی سے پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ چندروگ اور امام آباد بستی سمیت جامع مسجد اہلحدیث پینے کے پانی کی فراہمی میں محکمہ کی طرف سے عدم توجہی سے متاثرہ ہیں اور لوگوں کو پینے کا پانی خرید کر لانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر ٹینکروں کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی میں محکمہ پی ایچ ای کی ناکامی کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کے بارے میں متعلقہ محکمہ کے افسروں کو جانکاری دی گئی لیکن ابھی تک حکام کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔