سرینگر//سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے ہر حریت پسند نے مطلوبہ محاذ پر جان و مال کی قربانی دے کر یہ ثابت کیا کہ کشمیر ی عوام طاقت کے آگے سر نہیں جکائیں گے بلکہ آزادی کی منزل تک جدوجہدجاری و ساری رکھیں گے۔اپریل میں مارے گئے شہریوں کو یاد کرتے ہوئے ظفر بٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو الیکشنوں سے حل نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کے لیے اقوام متحدہ کے پاس شدہ قرار دادوں پر عملدرآمد اور بھارتی لیڈرشپ کا کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں منصفانہ حل مضمر ہے۔ ظفربٹ نے کہا کہ حالیہ انتخابات ،جن کو عوام نے یکسر مسترد کرتے ہوئے دنیا کو یہاں کی حقیقی صورتحال سے روشناس کرایا، کہ کشمیری مسئلہ کا حل چاہتے ہیں نہ کہ الیکشن ۔دریں اثناءتنظیم کے مختلف وفود جس میں فاروق احمد،نصیر احمد،مشتاق کشمیری ،رفیق بٹ ،حمید بٹ نے پلوامہ،گاندربل اور بڈگام جاکر حال ہی میںمارے گئے شہریوں کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ ادھرماس مومنٹ نے دورانِ انتخابات سر زمین کشمیر کو لہو لہان کرنے کو اقوام عالم کیلئے چشم کشا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے غیض و غضب سے بچنے کیلئے کشمیری نوجوانوں کو ہی ڈھال اور سپر کے طور استعمال کیا جاتا ہے۔ ماس مومنٹ کا ایک وفد جنرل سیکریٹری پرنس سلیم کی قیادت میں بڈگام گیاجس میںلطیف احمد شوکت احمد اور زاہد بھی شامل تھے۔وفد نے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے کشمیر میں چناﺅ کئے گئے اور دوسری جانب8کشمیری نوجوانوں کو ابدی نیند سلادیاگیا۔