سرینگر//وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے چنار باغ کے آگ سے متاثرہ اُن افراد میں نقدی امداد تقسیم کی جن کے مکانات 27 مارچ 2017 ءکو آگ کی واردات میں خاکستر ہوگئے تھے۔13 متاثرین میں تقریباً 13لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی جس میں 12متاثرین کو 105700روپے فی کس دئیے گئے جبکہ ایک متاثرہ فرد کو اس کے مکان کو پہنچے جزوی نقصان کے لئے 5200روپے دئیے گئے ۔متاثرہ کنبوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سے ان کی باز آباد کاری کے لئے مکمل مدد کا یقین دلایا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر فاروق احمد لون اور اے ڈی سی پورنیمامتل کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔