اشتیاق ملک
ڈوڈہ //رکن اسمبلی ڈوڈہ مہراج ملک کی رہائی کی مانگ کو لے آج شام 8 بجے وادی چناب کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے اپنے گھروں میں موم بتی جلا کر اپنااحتجاج درج کرایا۔اطلاعات کے مطابق رکن اسمبلی ڈوڈہ معراج ملک کے فیس بک اکاؤنٹ پر کچھ روز قبل پیر کی شام 8 بجے ‘ایک دیا مہراج ملک کے نام جلانے و کینڈل مارچ نکالنے کی کال دی گئی ہے۔پیر کی شام 8 بجے ڈوڈہ ،بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ بھلیسہ کے سالانہ ساتھ کشتواڑ و ضلع رام بن کے کئی علاقوں میں لوگوں نے اپنے گھروں میں موم بتی جلا کر معراج ملک کی رہائی کی سرکار سے مانگ کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کی 8 تاریخ کو ایم ایل اے ڈوڈہ مہراج ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے کٹھوعہ جیل میں بند کیا گیا ہے۔اس کی رہائی کے لیے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے اور دستخطی مہم بھی چلائی گئی اسی کڑی کے تحت آج شہرو گام میں کینڈل مارچ نکالاگیاْ۔