چناب پر1856میگاواٹ ساولاکوٹ پن بجلی پروجیکٹ

Mir Ajaz
3 Min Read

 مرکز نے ٹینڈر طلب کئے، این ایچ پی سی کا نوٹیفکیشن جاری، آخری تاریخ 10ستمبر مقرر

نئی دہلی//مرکز نے جموں اور کشمیر کے رام بن ضلع میں سدھو گائوں کے نزدیک دریائے چناب پر 1,856 میگاواٹ کے ساولہ کوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز طلب کیے ہیں۔یہ پیشرفت پاکستان کی پریشانیوں میں اضافہ کرسکتی ہے، جو پہلے ہی پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد بیک فٹ پر ہے۔NHPC نے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں اس پروجیکٹ کے لیے ای-ٹینڈرز کو مدعو کیا گیا ہے جس کا تصور اصل میں 1960 کی دہائی میں کیا گیا تھا۔آن لائن بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 10ستمبر ہے۔ پروجیکٹ سائٹ رام بن ضلع کے سدھو گائوں کے قریب ،جموں سے تقریباً 120 اور سرینگر سے 130 کلومیٹر دور واقع ہے۔ساولہ کوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی تعمیر بھارت کے سندھ کے پانی کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے کیونکہ فی الحال یہ معاہدہ معطل ہے۔ پہلگام ملی ٹینٹ حملے کے جواب میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی سخت کارروائیوں میں سے ایک کے طور پر سندھ آبی معاہدہ کو منسوخ کردیا گیا تھا۔جمعرات کووزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سندھ آبی معاہدے کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کے ساتھ مختلف شرائط پر اتفاق کرنے پر کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔جے شنکر نے کہا، “سندھ آبی معاہدہ، کئی طریقوں سے، ایک بہت ہی منفرد معاہدہ ہے۔ میں دنیا میں کسی ایسے معاہدے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا جہاں کسی ملک نے اپنے بڑے دریائوں کو اس دریا پر حقوق کے بغیر اگلے ملک میں بہنے کی اجازت دی ہو،” ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم مودی نے جواہر لال نہرو کی “غلطیوں” کو “درست” کیا ہے جب بات سندھ آبی معاہدے اور آرٹیکل 370 سے نمٹنے کی آتی ہے۔ آرٹیکل 370 کو درست کیا گیا، اور انڈس واٹر ٹریٹی کو درست کیا جا رہا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ اس وقت تک التوا میں رہے گا جب تک پاکستان ملی ٹینسی کی حمایت ترک نہیں کر دیتا۔” انہوں نے کہا کہ مل کر خون اور پانی نہیں بہایا جاسکتا۔سندھ واٹر ٹریٹی، ورلڈ بینک کی ثالثی میں اور 1960 میں دستخط کیے گئے، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دریائے سندھ کے نظام سے پانی کی تقسیم کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس معاہدے نے متعدد جنگوں اور سفارتی بحرانوں کو برداشت کیا ہے، لیکن حالیہ کشیدگی نے اس کے مستقبل پر تازہ بات چیت کا آغاز کیا ہے۔اس معاہدے کے تحت مشرقی دریا (بیس، راوی اور ستلج)بھارت کو اور مغربی دریا (سندھ، چناب اور جہلم) پاکستان کے لیے مختص کیے گئے ہیں، کچھ شرائط کے ساتھ بھارت مغربی دریائوں کو محدود آبپاشی اور بجلی کی پیداوار کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔

Share This Article