گندوہ// جنرل سیکریٹری چناب پاور پروجیکیٹس ورکرس یونین نے گندوہ سب ڈویژن کو بھدرواہ ایڈیشنل ضلع کے ساتھ جوڑنے کی شدید الفاظ میں حکومتی فیصلہ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے مقامی ممبر اسمبلی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔پریس کے نام جاری ایک بیان میں جنر ل سیکریٹری جاوید زرگر نے وسیع پیمانہ پر احتجاج کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ضلع ،صوبائی وریاستی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس فیصلہ کو واپس لیا جائے اور گندوہ کو ڈوڈہ کے ساتھ ہی رکھا جائے۔زرگر نے بھاجپا ایم ایل اے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتظامیہ کے ساتھ مل کربھلیسہ کی عوام کا گلہ گھونٹ دیا جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔جنرل سیکریٹری نے کہا کہ بھدرواہ کے ساتھ انہیں کوئی عداوت نہ ہے مگر دکھ اس بات کا ہے کہ سرکار نے سیاسی پشت پناہی پر جلدبازی میں فیصلہ لیا جو کہ عوام کو قابل قبول نہ ہے۔انہوں نے حکومت و ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ اس فیصلہ پر نظر ثانی کرکے گندوہ کو ڈوڈہ ضلع کے ساتھ رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر امن وقانون کی صورتحال خراب ہوئی تو اس کی ذمہ داری مقامی ممبر اسمبلی وانتظامیہ پر عائد ہوگی۔