رام بن//آج اتوار کے روزچناب ویلی ورکرز یونین ضلع یونٹ رام بن نے کیمو نٹی حال میترہ کے مقام پر ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا۔ کیمپ میں کیٔ مزدوروں نے شرکت کی ۔ تقریب کی صدارت چناب ویلی ورکرز یونین ضلع یونٹ رام بن کے ضلع صدر رام بن جمشید خان کر رہے تھے، تقریب میں اسسٹنٹ لیبر کمشنر رام بن گھنشام کلسوترہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اس دوران یونین کے پبلیسٹی سکریٹری شبیر احمد بھی وہاں موجود تھے۔ اس موقعہ پر ضلع میں مزدور طبقہ کو مظبوط بنانے پر بحث ہوئی۔ یونین صدر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یونین میں شمولیت اختیار کریں تاکہ ضلع کے اندر مزدور طبقہ کو مضبوط بنایا جاسکے ۔جمشید خان کا مزید کہنا تھا کہ چناب ویلی ورکرز یونین واحدیونین ہے جو مزدورکی فلاح وبہبودی کیلیٔے کام کر رہی ہے،اور لوگوں کو چاہے کہ وہ یونین کا دامن تھام کر اس کارواں کا حصہ بنیں۔ تقریب میں اسسٹنٹ لیبر کمشنرنے سرکار کی جانب سے شروع کی گئیٔ تمام اسکیموں کا خلاصہ کیااور لوگوں سے گذارش کی وہ ان تمام اسکیموں سے بھر پور فائدہ حاصل کریں ۔اے ایل سی رام بن کا کہنا ہے کہ لوگ ان تمام اسکیموں کا فائدہ اُٹھانے کے لئے اے ایل سی دفتر رام بن کا رُخ کریں۔