پلوامہ // وادی میں انتظامیہ نے حیران کن طور پرپولنگ کے پہلے مرحلے میں انٹر نیٹ سروس جنوبی کشمیر میں بند کردی ۔شمالی کشمیر کے تین اضلاع بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپوارہ میں جمعرات کو موبائل انٹر نیٹ سروس بند کی گئی جس سے میڈیا اور عام لوگوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن انتظامیہ نے حیران کن طور پر انٹر نیٹ سروس جنوبی کشمیر میں بھی بند کی حالانکہ وہاں کوئی پولنگ نہیں ہورہی تھی۔جنوبی کشمیرمیں پر امن حالات کے باوجود غیر ضروری طور پر انٹرنیٹ سروس پر روک لگائی گئی، جس پر مقامی لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔جنوبی کشمیر میں 11اپریل کو کسی بھی جگہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم اس کے باوجود بھی انتظامیہ نے پورے جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس پر روک لگائی۔