Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
ادب نامافسانے

چمکتی روشنیوں کا اندھیرا افسانہ

Mir Ajaz
Last updated: July 19, 2025 11:03 pm
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

سبدر شبیر

شہر کے بل بورڈز پر اُس کی مسکراہٹیں بکھری تھیں، ہر طرف وہی نام، وہی چہرہ، وہی انداز۔ آمنہ ملک کی سب سے مشہور ماڈلز میں شمار کی جاتی تھی۔ اس کی تصویریں، ویڈیوز، ریمپ واکس، اشتہارات، ہر جگہ موجود تھیں۔ لوگ اس کے انداز کو فالو کرتے، اس کے فیشن کو نقل کرتے، اس کی باتوں کو حرزِ جاں بناتے۔ وہ سوشل میڈیا کی وہ ملکہ تھی جس کی تخت نشینی کو کوئی چیلنج نہ تھا۔ لیکن جو سب کے لیے چمکتی ہوئی کہکشاں تھی، وہ خود اپنے اندر ایک خاموش، سنسان رات تھی۔ وہ جو سب کو روشنی دیتی تھی، خود اندھیرے کی مسافر تھی۔
رات کے پچھلے پہر جب شہرت سونے چلی جاتی ہے اور صرف تنہائی جاگتی ہے، آمنہ کھڑکی کے سامنے کھڑی ہو جاتی۔ باہر شہر کی روشنیوں کا شور تھا اور اندر اس کے سینے میں ایک سوال گونجتا: “کیا یہ سب میں ہوں؟ یا یہ سب میں نے صرف دکھانے کے لیے اوڑھ رکھا ہے؟” آئینے کے سامنے کھڑی وہ لڑکی جو ہر میگزین کا کوّر بن چکی تھی، آج خود سے نظریں نہیں ملا پا رہی تھی۔ شہرت کی چمک میں جو کچھ دکھائی دیتا تھا، وہ اس کا حقیقی عکس نہ تھا۔ اس کی ساری تصویریں، ساری اداکاری، سارے لباس… صرف ایک قیمت تھی جو اس نے چکائی تھی۔ مشہور ہونے کے لئے بے پردہ ہونا پڑتا ہے ـ اس کے ایجنٹ نے اسے یہی کہا تھا اور اس نے مان لیا تھا۔
شروع میں صرف اسٹائل تھا، پھر لباس مختصر ہوا، پھر نظریات بدلے اور پھر وہ خود بھی بدل گئی۔ جس حیا، کو وہ کبھی خزانہ سمجھتی تھی، وہی اس کے راستے کی رکاوٹ قرار پائی۔ اور اب جب وہ سب کچھ پا چکی تھی تو اُس کے ہاتھوں میں کچھ بھی نہیں تھا۔ صرف ایک خالی پن، جو دن کے ہجوم میں چھپ جاتا، مگر رات کی خامشی میں چیخنے لگتا۔
ایک دن، پرانی دوست عائشہ اس سے ملنے آئی۔ سادہ لباس، پر نور چہرہ، آنکھوں میں عجیب سا اطمینان۔ آمنہ نے اسے دیکھا اور کہا، “تم پر سکون لگتی ہو۔ تم نے تو کچھ نہیں کمایا، نہ شہرت، نہ پیسہ، نہ مقام… پھر بھی تم جیت گئی ہو۔” عائشہ نے نرمی سے اس کا ہاتھ تھاما اور کہا، “تم نے سب کچھ پا لیا، مگر خود کو کھو دیا۔ میں نے کچھ نہیں پایا، مگر خود کو بچا لیا۔ یہی اصل کامیابی ہے۔”
عائشہ نے اسے ایک دن اپنے ساتھ چلنے کو کہا۔ وہ اسے ایک خانقاہ میں لے گئی، شہر سے دور ایک خاموش مقام پر۔ وہاں ایک بزرگ تشریف فرما تھے، جن کی آنکھوں میں وہ روشنی تھی جو نہ کیمروں سے آتی ہے، نہ مصنوعی لائٹس سے۔ آمنہ نے ان کے قدموں میں بیٹھ کر کہا، “میں وہ ہوں جسے دنیا جانتی ہے، چاہتی ہے، فالو کرتی ہے۔ مگر میں خود نہیں جانتی کہ میں کون ہوں۔ میں دنوں میں مشہور ہوئی، لیکن ہر رات خود سے خوفزدہ ہوتی ہوں۔”
بزرگ نے کہا، “جب انسان اپنی اصل چھوڑ دیتا ہے، تو چاہے وہ دنیا بھر کی نظروں میں آ جائے، رب کی نگاہ میں اجنبی ہو جاتا ہے۔ تم نے روشنی کو خریدا، مگر وہ روشنی تمہارے اندر اندھیرا لے آئی۔ پردہ صرف لباس کا نہیں ہوتا، روح کا بھی ہوتا ہے اور جو روح سے بے پردہ ہو جائے، وہ سب کے لئے دلچسپ ہو سکتی ہے، لیکن اپنے رب کے لیے قیمتی نہیں رہتی۔”
آمنہ خاموشی سے رو رہی تھی۔ ان آنسوؤں میں وہ دکھ تھا جو مشہور ہونے کے شوق میں اس نے خود پر مسلط کیا تھا۔ وہ روشنی، جسے سب کامیابی سمجھتے تھے، اب اسے ایک قید لگ رہی تھی۔ بزرگ نے کہا، “لوٹ آؤ۔ یہ دنیا آنکھوں کو خوش کرتی ہے، دل کو نہیں۔ تم نے جسم دکھا کر عزت مانگی، اب روح چھپا کر عزت پا لو۔ لوگ تمہیں بھول جائیں گے، مگر تم خود کو پا لو گی۔”
اس دن کے بعد، آمنہ نے وہ راستہ چنا جو بظاہر اندھیرا تھا، لیکن اندر سے روشن۔ اس نے سوشل میڈیا کے تمام اکاؤنٹس بند کر دیئے۔ شوٹس، برانڈز، اور اشتہارات سے ہاتھ کھینچ لیا۔ وہ شہرت جو لاکھوں کی حسرت تھی، اب اس کے لئے ایک بوجھ تھی جسے وہ اتار چکی تھی۔ اب وہ مسجد کے قریب ایک چھوٹے مدرسے میں بچیوں کو فنِ تقریر سکھاتی تھی۔ سادہ لباس، باوقار حجاب اور چہرے پر وہ سکون جو کیمروں میں نہیں، عبادت میں ملتا ہے۔
ایک دن ایک چھوٹی بچی نے پوچھا، “آپی، آپ تو اتنی خوبصورت ہیں، آپ مشہور کیوں نہیں ہوتیں؟”
آمنہ نے نرمی سے مسکرا کر کہا، “کیونکہ اب میں اُس جگہ مشہور ہوں جہاں دکھاوا نہیں، خلوص دیکھا جاتا ہے۔ جہاں پردہ عزت بن جاتا ہے اور خاموشی عبادت۔ میں اب لوگوں کی نگاہ میں نہیں، رب کی رضا میں جیتی ہوں۔”
کئی دن بعد، ایک صحافی اس تک پہنچا۔ کیمرا لایا، مائیک سامنے کیا اور بولا، “ہم آپ کی کہانی سنانا چاہتے ہیں، آپ کی واپسی ایک بڑی خبر ہو سکتی ہے۔”
آمنہ نے نظریں جھکائیں اور صرف اتنا کہا، “میں واپس آ چکی ہوں… خود کی طرف، رب کی طرف۔ یہ خبر نہیں، نجات ہے۔”
اور وہ چلی گئی۔ روشنیوں کی دنیا سے تاریکیوں کے سفر پر، لیکن اس تاریکی میں جو سکون تھا، وہ کیمروں کی چمک میں کبھی نہ تھا۔
���
اوٹو اہربل کولگام ،کشمیر،[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں
چرارشریف میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
سپورٹس

Related

ادب نامغرلیات

غزلیات

July 19, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

July 19, 2025
ادب نامافسانے

کیچڑ میں کھلا کنول افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

آفت کے بعد افسانہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?