راجہ ارشاداحمد
گاندربل//چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ شالہ بگ پری کوارٹر فائنل میں ڈبلیو، ایس، ایف صورہ نے بڑے مقابلے میں خان کرکٹ کلب گنہ ونہ کو 25 رنوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میںجگہ بنالی۔ ڈبلیو، ایس ،ایف صورہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ عاقب اور شاکر بوما کی جوڑی نے میدان کے چاروں طرف رنوں کی برسات کردی۔عاقب نے 48 گیندوں پر 7 چھکوں 4چوکوں کی مدد سے 84 رن بنائے جبکہ شاکر بوما نے 32 گیندوں پر 44 رن بناکر مقررہ 20 اوروں میں ڈبلیو، ایس، ایف صورہ کا سکور 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 199 تک پہنچایا۔ مقررہ ہدف کے تعاقب میں خان کرکٹ کلب گنہ ونہ نے مقررہ 20 اوروں میں 7 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 174 رن ہی بناسکی۔ امتیاز وانی نے اگرچہ جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 55 رن بنائے تاہم اس کے باوجود خان کرکٹ کلب گنہ ونہ پری کوارٹر فائنل کے ناک مقابلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ ڈبلیو، ایس، ایف صورہ نے 25 رنوں سے میچ میں فتح حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ عاقب کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔