راجاارشاد احمد
گاندربل //چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ شالہ بگ میں پری کوارٹر فائنل میں مقابلے میں ٹنگمرگ پنتھرس نے یک طرفہ مقابلے میں اقراء ناگہ بل کو 8 وکٹ سے شکست سے دوچار کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ہفتہ کے روز شالہ بگ کھیل میدان میں اقراء ناگہ بل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔مقررہ 20 اوور میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 181 کا سکور بنایا۔عادل نے 31 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 56 رن بنائے۔
جواب میں مقررہ ہدف کے تعاقب ٹنگمرگ پنتھرس نے مقابلے کی پہلی گیند سے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 17.5اوور میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 182رن بناکر 8 وکٹوں سے جیت درج کرتے ہوئے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ٹنگمرگ پنتھرس کے یاسرلیفٹی نے 40 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 70 رن بناکر اپنی ٹیم کو فاتح بنایا۔انہیںمین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔