پلوامہ//مسلح جنگجوئوں نے اتوار کی شام شوپیان کے چلی پورہ علاقے میں قائم فورسز کیمپ پر حملہ کیا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں نے چلی پورہ میں قائم فورسز کیمپ پر شام7:30بجے کئی اطراف سے گولیاں چلائیں جسکے جواب میں فورسز نے بھی گولیا چلائیں ۔تقریبا 10منٹ تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد جنگجووہاں سے فرار ہونے میں کامیا ب ہوئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے ۔