اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی تحصیل چلی پنگل کے گاؤں جکیاس میں ہائر سیکنڈری سکول کے متصل ایک تین منزلہ عمارت آگ کی ہولناک واردات میں خاکستر ہو گئی اس دوران اگر چہ کو جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر کی دیر شام گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جکیاس کے نزدیک واقع محمد شفیع متو کی 3منزلہ مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور چند ہی لمحوں میں پوری عمارت میں پھیل گئی۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچے اور بچاؤ کاروائی شروع کی جبکہ کچھ دیر بعد فائر بریگیڈ عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچا اور بچاؤ کاروائی میں حصہ لیا تاہم آگ کی بھیانک واردات میں 3منزلہ عمارت مکمل طور پر خاکستر ہوئی۔مقامی لوگوں نے اس واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے بھٹیاس جکیاس کے مقام پر فائر ایمرجنسی سروسز کی گاڑی فراہم کرنے و متاثرین کو مالی امداد دینے کی مانگ کی ہے۔