اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ کی تحصیل چلی پنگل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک جوان جاں بحق 2دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع ڈوڈہ کی تحصیل چلی پنگل میں واقع بھٹیاس چالر سڑک پر پیر کی شام ایک آلٹو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دو سو فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں بھرتی کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا ۔اس کی شناخت محمد سمی (22)ولد عبدالغنی ساکنہ چالر کے طور پر ہوئی ہے جبکہ محمد عرفان ولد طالب حسین و شہباز احمد ولد نثار احمد زخمی ہوئے ہیں جنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔