Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

چلہ کلاں کے تیور سخت،درجہ حرارت منفی6.5

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 22, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//چلہ کلان نے اپنی آمدکی پہلی رات ہی سخت تیور دکھا تے ہوئے سردیوں کا 6برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں چلہ کلان کی پہلی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ ،کپوارہ ، قاضی گند ، لہہہ اور کرگل میں بھی رواں موسم سرما کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اس سے قبل سرینگر میں 27دسمبر 2010 کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 6,6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا تھاجبکہ اس سے قبل 13دسمبر 1934کو یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔محکمہ کے مطابق پچھلے 6برسوں میں پہلی بار منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو سرینگر میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے کئی روز تک  موسم خشک اور ٹھنڈا رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔منفی درجہ حرارت کے باعث ڈل اور دیگر آبی ذخائر کے علاوہ پانی کے نل جزوی طور پر منجمندہوگئے تھے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چلہ کلان جو گذشتہ رات کی نصف شب شروع ہوا، کی پہلی ہی رات مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت میں غیرمعمولی گراؤٹ درج کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں اگلے تین دنوں کے دوران بارش یا برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے اور مطلع بھی مجموعی طور پر صاف رہے گا جس کے باعث شدید ٹھنڈ کی صورتحال میں مزید اضافہ درج کیا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے سیاحتی مقام گلمرگ کا درجہ حرارت ایک بار پھر سرینگر کے مقابلے میںبہتر ریکارڈ کیا گیا ہے۔جہاں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2ڈگری سلسیش ریکارڈکیا گیا ہے جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادھر کپوارہ میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5، کوکر ناگ میں منفی3.8اور قاضی گنڈ میںمنفی5.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ جموں خطے کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بانہال ، بھدرواہ ، کٹرہ ،بٹوت اور جموں میںشبانہ سردی کی لہر دوڑ گئی ہے۔جموں میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 5.2ڈگری، کٹرہ میں10.1، بٹوت میں6.8، بانہال میں4.7جبکہ بھدرواہ میں1.9ڈگری سیلشیس رہا۔ خطہ لداخ میں بھی چلہ کلان کے آغاز پر کم سے کم درجہ حرارت میں غیرمعمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ لیہہ میں گذشتہ رات رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جس کے دوران وہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرحدی قصبہ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ خیال رہے کہ وادی میں چلہ کلان کے تقریباً سبھی چالیس دنوں کے دوران وادی میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجما د سے نیچے ریکارڈ کیا جاتا ہے جبکہ بیشتر آبی ذخائر بشمول شہرہ آفاق جھیل ڈل، جھیل ولر جزوی طور پر منجمند رہتے ہیں اور دریائے جہلم اور لدر میں پانی کی سطح میں کمی دیکھی جاتی ہے۔محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں موسم خشک رہنے اور شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہو نے کی پیشگوئی ہے جس کے پیش نظر چلہ کلان کے انتہائی سخت ہونے کا امکان ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کانگریس نے جے شنکر کا دفاع کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کودیا سخت جواب
تازہ ترین
ہم آج بھی ریاستی درجے کی بحالی کے لئے لڑ رہے ہیں: سریندر چودھری
تازہ ترین
کانگریس لیڈر کا پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ
تازہ ترین
دہشت گردی اور ماؤ نواز تشدد کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا: مودی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

پاکستان دہشت گردی کی حمایت کے حوالے سے پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے: امیت شاہ

May 23, 2025
صفحہ اول

پاکستان سے تجارت نہ مذاکرات بات ہوگی تو صرف مقبوضہ کشمیر پر!

May 22, 2025
صفحہ اول

کشمیر پر ثالثی کی ضرورت نہیں دہشت گردی بالکل نا قابل برداشت :جے شنکر

May 22, 2025
صفحہ اول

کشتواڑ میں مسلح تصادم فوجی اہلکار ہلاک، آپریشن جاری

May 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?