عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پلوامہ ضلع کے نہامہ علاقے میں ہفتہ کی شام ایک آٹھ سالہ لڑکا مبینہ طور پر اپنے گھر کے قریب چلتے آٹو رکشہ سے چھلانگ لگانے کے بعد شدید زخمی ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ زخمی بچے کی شناخت عارفین الحق ولد ارشد احمد وانی ساکن نہامہ پلوامہ کے طور پر کی گئی ، جسے ابتدائی طور پر فوری طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور لے جایا گیا۔چوٹوں کی شدت کے پیش نظر، بعد میں انہیں علاج کے لیے سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ لڑکے کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور وہ قریبی طبی نگرانی میں ہے۔ نیہامہ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ مبینہ طور پر اپنے گھر کے قریب چلتے آٹو رکشہ سے چھلانگ لگا کر باہر نکلا ۔