سرینگر// چشمہ شاہی باغ کے نزدیک پولیس کے ایک اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت کانسٹبل شیتل سنگھ کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس کی سیکورٹی وینگ سے وابستہ شیتل سنگھ کی لاش چشمہ شاہی باغ کے نذدیک کار میں پائی گئی۔ پولیس نے لاش کو اپنی تویل میں لیکر اُس کا پوسٹ ماٹم شروع کر دیا ہے ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے ۔