مہور//مہور پولیس نے ایس ایچ اوچسانہ کی قیادت میں 100 بوری سرکاری راشن ضبط کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص طالب حسین ولد گلاب دین ساکن کندردھن تحصیل چسانہ نے سرکاری راشن (چاول) کی 100بوریاں نا جائز طور سے بیچنے کیلئے کندردھن میں ایک دکان میں چھپا کر رکھی تھیں۔ایس ایچ او سب انسپکٹر گوروندر سنگھ نے نائب تحصیلدار نریندر کمار کے ہمراہ کندردھن میں دکان پر چھاپہ مار کر چاول کی 100بوریاں ضبط کیں اور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔اس سلسلہ میں پولیس سٹیشن چسانہ میں مختلف ضابطوں کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر 10/17 درج کی گئی ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔