مہور //ضلع ریاسی میں چوٹی کٹنے کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ ضلع کے تحصیل چسانہ میں ایسے ہی ایک تازہ واقعہ میں ایک منیشا دیوی دُختر کپور سنگھ ساکنہ چھننا سب ڈویژن مہور کی ایک خطر ناک واقعہ میں چوٹی کٹ گئی۔ایس ڈی پی او مہور مجیب الرحمان متاثرہ کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع میں گُذشتہ کئی دنوں سے رونما ہوئے ان واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں پولیس کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان واقعات کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہے ہیں ۔