مہور//نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکرٹری و سابقہ وزیر عبدالغنی ملک نے لو گوں کو بانٹنے والی اور موقعہ پر ست سیاست دانوں سے خبر دار رہنے کی اپیل کی۔انہوںنے لوگوں سے موقعہ پرست سیاست دانوں کے نرغے میں نہ آنے کی اپیل کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق قائم رکھنے کے لئے کہا۔وہ جمعہ کے روز چسانہ میں کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سماج تب تک ترقی نہیں کرے گاجب تک کہ اس میں لوگوں کی سہولیات پر دھیان دیا گیا ہے۔ انہوں نے مخلوط سرکار پر لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ۔تاہم ، انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ لوگ ایسے عناصر کو مسترد کرے گی اور آپسی دوستی بنائے رکھے گی۔یہی(سیکولرازم) کا جذبہ نیشنل کانفرنس کی بنیاد ہے۔یہی وجہ ہے کہ لوگ بلا لحاظ مذہب و ملت، رنگ و نسل نیشنل کانفرنس کے جھنڈے تلے آتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی ۔پی ڈی پی سرکار موقعہ پرست سیاست کھیلتے ہیں جسے عوام کبھی بھی ساتھ نہیں دے گی۔کیونکہ اس سے انتظامیہ مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ مخلوط سرکار ذمہ واریوں سے دور بھاگ رہی ہے اور لوگ اپنے مسائل کے لئے انکا تعاقب کر رہے ہین لیکن ریاست میں سرکار کا نام ہی کوئی چیز نہیں ہے،جس کی وجہ سے لوگون کو مشکلات کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ان مطالبات اور مسائل کو مناسب فورم میں اُٹھائیں گے۔