کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے چرس کی ایک مقدار برآمد کرکے ایک ایس پی او کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایس ایس پی او (سپیشل پولیس افسر) درب شالہ علاقہ کے سروس میں چرس کی بکری میں ملوث ہے۔ پولیس پوسٹ درب شالہ کے انچارج ایس آئی شاہ نواز نے درب شالہ میں ایک خصوصی ناکہ لگایا ۔دوران چیکنگ ایک شخض نے ناکہ سے بھاگنے کی کوش کی لیکن ناکہ پوائنٹ پر تعینات پولیس اہلکاوں نے اسکا تعاقب کرکے اسے دبوچ لیا اور اسکی ذاتی تلاشی پر اسکے قبضہ سے700گرام چرس برآمد کی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر 277/2017 پولیس اسٹیشن کشتواڑ میںدرج کیا ہے ۔مبینہ ملزم کی پہچان بطور محمد اقبال ولد محمد شبر ساکنہ کھوڑی سرور،کشتواڑ کے طور کی گئی ہے، جو کہ درب شالہ پوسٹ میں بذات خود ایک ایس پی او تعینات ہے۔منشیات کی برآمدگی اور مبینہ ملزم کی گرفتاری انچارج ایس ایچ اوپولیس اسٹیشن کشتواڑایس آئی دیپک ٹھاکور اور انچارج ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کشتواڑ نثار احمد خواجہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے انجام دی۔ پولیس بیان میںسینئرسپرانٹنڈنٹ کشتواڑ ابرار چودھری نے کہا ہے کہ پولیس کا منشیات کے خلاف زیرو برداشت ہے اور کسی کو بھی اس سلسلہ میں بخشا نہیں جائے گا چاہیے وہ پولیس اہلکار ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ دہشت پسندی سے بھی گھناونہ جرم ہے۔دریں اثنا پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پولیس نے سلانہ تحصیل درابشالہ سے 50لیٹر ناجائز شراب اور100لیٹر لہن برآمد کی ہے۔پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کیا ہے اور شراب کشیدہ کرنے کے برتن و ایکوپمینٹ بھی برآمدکیا ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں زیر ایف آئی آر نمبر 276/2017 ایک معاملہ درج کیا ہے۔مبینہ ملزم کی شناخت شادی لعل ولد سنت رام ساکنہ گواڑی سلانہ ،تحصیل درب شالہ ،کشتواڑکے بطور کی ہے۔