سرینگر//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے چرار شریف میں مختلف واٹر سپلائی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر حلقے میں عملائی جارہی سکیموں کے بارے میں وزیر نے تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ وزیر کو بتایا گیا کہ شاہ محلہ ڈانگر پورہ ، نیو کالوجی نوپورہ ،ہانجورہ سے تلوت اور زہامہ واٹر سپلائی سکیمیں تکمیل کے آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔انہیں بتایا گیا کہ ان سکیموں کی بدولت حلقے 40دیہات کو پینے کا پانی میسر ہوگا۔ وزیر کو بتایا گیا کہ دوسرے مرحلے میں کئی دیگر سکیموں کو بھی مکمل کیا جائے گا۔ہانجورہ نے افسروں سے کہا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اہداف حاصل کریں اور وسائل کو بھرپور طریقے پر بروئے کار لائیں تاکہ لوگوں کو پینے کا پانی مہیا ہوسکیں۔انہو ں نے کہا کہ ان سکیموں کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے جو کم رقومات سے ہی مکمل ہوسکے گی تاکہ عوام کو ان کا بھرپور فائدہ مل سکے۔