سرینگر//وسطی کشمیر میں بڈگام ضلع کے چرار شریف علاقے میں منگل کی صبح فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ جنگجو کی شناخت ہونی باقی ہے۔
یاد رہے کہ پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے گذشتہ شام مشترکہ طور چرار شریف میں تلاشی آپریشن شروع کیا اور جب فورسز اہلکار گھر گھر تلاشی میں مصروف تھے تو چھپے جنگجوﺅں نے اُن پر گولیاں چلائیں۔فورسز نے جواب میں گولیاں چلائیں اور اس طرح معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق رات بھر قدرے خاموشی رہنے کے بعدصبح ہوتے ہی گولیوں کا شدیدتبادلہ پھر شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے