Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

چرار شریف خانقاہ مقفل، تعمیر غیر محفوط قرار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 7, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
سرینگر// چرار شریف میں آستان عالیہ سے منسلک خانقاہ کو سرکارکی تکنیکی ٹیم نے اجتماعی نماز کیلئے غیر محفوظ قرار دیا اورجمعرات نماز عصر کے بعد خانقاہ کو مقفل کیا گیا ۔ نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی اور جموں کشمیر پبلک کنسٹرکشن کارپوریشن (جے کے پی سی سی) نے خانقاہ کی عمارت کا آڈٹ کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمارت میں کئی جگہوں پر دراڑیں پڑی ہیں اور اس کی سلیب(چھت) ہلتی ہے۔20سال سے زیر تعمیر اس خانقاہ کے تعمیری عمل کے دوران کچھ ا نجینئرنگ غلطیاں بھی مشاہدے میں آئی ہیں۔ضلع انتظامیہ نے چیئرمین وقف بورڈ چرار شریف کو اس حوالے سے ایک مکتوب بھی روانہ کیا ہے،جس میں مطلع کیا گیا ہے کہ فی الحال خانقاہ  میں بڑے اجتماعات کو بند کیا جائے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ بڈگام کی جانب سے روانہ کئے گئے اس مکتوب میں کہا گیا ہے خانقاہ میں دراڑیں پڑنے کی رپورٹ سے متعلق نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی(این آئی آئی ٹی) کی رپورٹ موصول ہوئی ہے،جس میں خانقاہ میں بڑے اجتماعات کو بند کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔
چرار شریف اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر عبدالاسلام نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ جمعہ کو خانقاہ میں نماز کی ادائیگی نہیں ہوئی،بلکہ صحن میں ہی نماز ادا کی گئی۔ اس سے قبل نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی نے ڈپٹی جنرل منیجر’’جے کے پی سی سی‘‘ یونٹ بڈگام کو اس حوالے سے مطلع کیا تھا جنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ایک خط ارسال کیا تھا،جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی کے حکام سیفٹی اڈٹ سے متعلق ڈیزائنوں(نقشہ و خاکہ جات) کا مفصل احاطہ کر رہے ہیں،جبکہ ’این آئی آئی ٹی‘ ٹیم نے خانقاہ میں دراڑیں پڑنے کی رپورٹ دی ہے،اور اجتماعات کو بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا کہ نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی اور جموں کشمیر پبلک کنسٹرکشن کارپوریشن کے ماہرین پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے12جون2021  کو خانقاہ چرار شریف کا معائنہ کیا،جبکہ’این آئی آئی ٹی‘ ٹیم نے خانقاہ کا جائزہ لیا تاکہ متاثرہ مقامات کی نشاندہی کی جائے۔ اس مکتوب میں مزید کہا گیا کہ بعد میں متاثرہ مقامات کی جانچ بھی کی گئی،اور موجودہ ڈھانچے کے آرکیٹیکٹ ڈئزائنوں(معماری خاکوں) کا مختلف ذرائع سے جانچ کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے’’ موجودہ ڈھانچے کو منتخب شدہ اصل خاکوں کے عین مطابق پایا گیا‘‘۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پہلی منزل کی سلیب(چھت) کا معائنہ کرنے کے دوران ثانوی ستونوں میں کئی جگہوں پرکچھ دراڑیں مشاہدے میں آئیں۔ مزید کہا گیا کہ خاکوں و ڈائزئنوں کا مفصل احاطہ کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس مکتوب میں کہا گیا ہے اس بات کا مشورہ دیا جاتا ہے کہ عمارت کو  بڑے اجتماعات کیلئے نہ کھولا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس اکتوبر میں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے چرار شریف کا دورہ کیا تھا،جس کے دوران خانقاہ میں دراڑیں پڑنے کی شکایات کی گئی اور لیفٹیننٹ گورنر نے صوبائی سطح پر ٹیم مقرر کرکے خانقاہ کا سیفٹی اڈٹ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر سیکریٹری تعمیرات عامہ تنویر جہاں،نے بھی خانقاہ میں ستون نصب کرنے کی سفارش دی تھی،تاہم اُس وقت4 عارضی ستون نصب کئے گئے تھے،جو فی الوقت بھی وہاں موجود ہیں۔ ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ33کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوئے چرارشریف خانقاہ کا تمام تعمیری عمل اول تااخر ’جے کے پی سی سی‘ نے انجام دیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جون2018 میں سابق ڈپٹی کمشنر بڈگام ہارون رشید نے عوامی شکایات کے بعد مزید تعمیری عمل پر روک لگا کر سب سے پہلے مسجد میں پڑیں دراڑوں، اور سلیب کے ہلنے کا نوٹس لیکر وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے4 نفری تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے سال2018کے آخر میں نقائص کی نشاندہی کرکے زمینی منزل( گرائونڈ فلور) میں4ستون تعمیر کرنے کیلئے کہا تھا۔ چرار شریف میں معروف اولیاء اللہ حضرت علمدار کشمیر، شیخ نور الدین نورانیؒ کی آخری قیام گاہ ہے،اور یہ وادی کے قدیم زیارت گاہوں میں سے ایک ہے۔ علمدار کشمیرؒ1438میں اس دنیا سے چل بسے،جبکہ1446میں سلطاں زین العابدینؒ نے چرار شریف آستان عالیہ کی بنیاد رکھی اور یہ کام 1460کے آس پاس مکمل ہوا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ زمین  علمدار کشمیرؒ کے ایک مرید سنگرام ڈار کی تھی،جنہوں نے وہاں پر ایک مسجد تعمیر کی تھی،اور  شیخ العالم ؒ وہاں پر نماز جمعہ ادا کرتے تھے۔تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس آستان عالیہ کو نقصان بھی پہنچا اور بعد میں یعقوب شاہ چک نے اس کی مرمت کی،جبکہ19ویں صدی میں افغان گورنر عطا محمد خان نے آستان عالیہ کی تعمیر نو کی۔11مئی1995کو طویل ترین محاصرے کے بعد فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ میں آستان عالیہ سمیت پوری بستی خاکستر ہوئی،جس کے بعد پہلے آستان عالیہ کی تعمیر کا کام شروع ہوا اور بعد میں خانقاہ کا تعمیری کام شروع کیا گیا جو سال2015تک جاری رہا اور ابھی بھی خانقاہ کا گمبند نامکمل ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فلک بین آسمان پر ستارہ بنتا دیکھ سکیں گے بھاگتے مجرموں کو پکڑنے والے روبوٹ تیار
طب تحقیق اور سائنس
! چہرے کا درجۂ حرارت | میٹابولک امراض کی جلد تشخیص کا سبب انکشاف
طب تحقیق اور سائنس
!مصنوعی ذہانت طبی دنیا میں کارآمد ثابت | ادویات کی پیداوار، تخلیق و ایجاد میں نمایاں تبدیلی واقع سائنس او ٹیکنالوجی
طب تحقیق اور سائنس
ڈِپریشن کی علامات کیا ہیں؟ وجوہات،نقصانات اور بچنے کی راہیں
طب تحقیق اور سائنس

Related

صفحہ اول

گولیوں کا جواب گولوں سے آپریشن سندور بہادری کی علامت

May 31, 2025
صفحہ اول

پہلگام واقعہ کے بعد ہندو پاک کے مابین محدود جنگ ہوائی جہاز کا نقصان ہوا،6 طیاروں کو مار گرانے کا پاکستانی دعویٰ بالکل غلط: جنرل چوہان

May 31, 2025
صفحہ اول

فعال کوویڈ کیسز 2,710 ۔7 اموات درج

May 31, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

دہشت گردوں کے ذریعے ’’پراکسی وار‘‘ کیا گیا تو گھر میں گھس کر ماریں گے :نریندر مودی

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?