غلام قادر بیدار
چرارشریف//عید الفطر کی آمد کے پیش نظر بازار وںمیں قیمتیں اعتدال پر رکھنے کی غرض سے پیر کو نائب تحصیلدار محمد شفیع کی نگرانی میں پولیس، میونسپلٹی اور محکمہ مال سے وابستہ اہلکاروں پر مشتمل سکارڈنے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔ اس دوران کئی دکانداروں سے رسید کے عوض جرمانہ وصول کیا گیا اور گلی سڑی سبزیو ں کو موقع پرہی ضائع کیا گیا۔