سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے سب ضلع اسپتال چرار شریف میں ایک سیاستدان کے ہاتھوں ڈاکٹر کی پٹائی کی سخت مذمت کی ہے۔ ڈاک صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ غنڈہ گردی کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے اور طبی عملہ اس کو کبھی برداشت نہیں کرے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو ڈاکٹر ذاکر گیلانی کو ایک سیاسی جماعت کے ضلع صدر نے اس وقت پیٹا جب وہ اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی و حادثات میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔ ڈاکٹر نثار نے کہا ’’جمعہ کو قریب شام 6بجکر 40منٹ پر ایک سیاستدان نے اپنے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ملکر ڈاکٹر کے کمرے میں گھس کر ڈاکٹر ذاکر گیلانی پر حملہ کیا اورانکی شدید مارپیٹ کی ۔