عظمیٰ نیوز ڈیسک
چندی گڑھ//چتکارا یونیورسٹی کے ذریعے طاقت ورگرڈ کا آغاز سینٹ جوزف ایس آر اسکول چندی گڑھ میں ہوا۔ جس میں نوجوان اور باصلاحیت مندوبین نے سفارتی مباحثوںاور عالمی مسائل کے موضوعات پر تبالہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اپنے تفویض کردہ ممالک اور اپنی کمیٹیوں کے لیے مقرر کردہ موضوعات پر اچھی طرح تحقیق کی۔ انہوں نے پہلے سے تفویض کردہ قراردادوں پر بحث کی اور نئی قراردادوں کا مسودہ تیار کیا، جس کا مقصد سفارت کاری اور گفت و شنید کے ذریعے حل تلاش کرنا تھا۔