عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سنٹرل کشمیر ایکسائز رینج نے جمعہ کو چاڈورہ کے گاؤں پنجان میں واقع اینٹوں کے بھٹوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 380 لیٹر لہن اور 5 لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کی جو اینٹوں کے بھٹے کے آس پاس کے الگ تھلگ علاقے میں تھی۔یہ چھاپہ ایکسائز کمشنر سباش چندر چھبر کی نگرانی میں مارا گیا۔ٹیم میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر، وسطی کشمیر، تین رینج انسپکٹر اور دیگر فیلڈ افسران نے موقع پر تمام ممنوعہ اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا ۔