سرینگر//مسلم لیگ، لبریشن فرنٹ ( ح)، اسلامک پولیٹکل پارٹی ، مسلم ڈیموکریٹک لیگ اورپیپلز لیگ نے چاڈورہ جاکرزاہد رشےد ساکن چاڈورہ اورعامر فےاض ساکن واتھورہ کے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔مسلم لیگ کے شعبہ رابطہ عامہ کے سربراہ فاروق احمد غوطہ پوری اور صدر ضلع سرےنگر منظور احمد خان پر مشتمل ایک وفد نے باربگ چاڈورہ اور واتھورہ جاکر جاں بحق ہوئے نوجوانوں کے لواحقےن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں1947 سے فورسز کے ہاتھوں قتل عام کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔لبریشن فرنٹ ( ح) چیئرمین جاوید احمد میر، اسلامک پولیٹکل پارٹی کے سربراہ محمد یوسف نقاش، مسلم ڈیموکریٹک لیگ کے سربراہ حکیم عبدالرشید نے چاڈورہ جا کر ان کے اہل خانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے جاں بحق ہوئے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بھارت کشمیری نوجوانوں کو ©’ٹارگیٹ کلنگ‘ کے ذریعے ختم کرنے کے درپے ہے تاکہ جذبہ آزادی کو دباسکے۔پیپلز لیگ نے افراد خانہ سے تعزیت کی ۔ اراکین تنظیم برکت علی ،نثار احمد اور زاہد ظہورپر مشتمل ایک وفد نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شمع آزادی کو روشن کئے ہوئے ہے ۔