بڈگام// چاڈورہ کے ڈونی وارہ علاقہ میں فورسز کی گاریوں کو نشانہ بناتے ہوئے عسکریت پسندوں نے گولیاں چلائی۔ذرکاری ذرائع کے مطابق 174 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ ناگم کی کی 5 گاڑیاں ہمہامہ سے تعیناتی کے بعد واپس آرہی تھی جب انہیں ڈونی وارہ کے نزدیک نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقعہ پر فورسز نے گاڑیوں سے اتر کر علاقے کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی تاہم نوجوانوں نے ان پر سنگبازی کی،جس کے بعد وہ علاقے سے چلی گئی۔ معلوم ہوا کہ مذکورہ گاڑیوں کو بعد میں وہاں سے کوئی 3کلو میٹر کی دوری ناگم بازار مین بھی پتھرائو کا نشانہ بنایا گیا،اور فورسز نے کیمپ پہنچنے تک ہوا مین گولیاں چلائی۔ ناگم اور ڈونی وارہ کے لوگوں نے بعد میں فورسز پر توڑ پھوڑ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مکانوں کی شیشوں کو چکنا چور کیا جبکہ صحن میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ پولیس ایک اعلیٰ افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکاروں نے ڈونی وارہ میں کچھ گولیوں کی آواز سنیں ،جس کے بعد انہوں نے ہوا میں گولیوں کے کئی رائونڈ چلائے،تاہم اس دوران کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں فورسز کی ایک ٹیم کو روانہ کیا گیا ہے تاکہ وہ صورتحال کا ادراک کریں،تاہم تایکی کی وجہ سے انہیں واپس بلایا گیا۔ان کا کہنا ہے تھا کہ ہم حقیقت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ادھر سی آر پی ایف کے ترجمان راجیش یادو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ڈونی وارہ علاقہ میں آوارہ گولیاں چلانے کی آواز سنائی دی،تاہم بعد میں صورتحال معمول پر آگئی۔