سرینگر//سیکورٹی فورسز نے وسطی کشمیر کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کے روز جنگجوﺅں کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو کو زندہ پکڑ لیا۔مذکورہ جنگجو سے ایک اے کے47بندوق بھی بر آمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق جنگجوﺅں نے آج صبح چاڈورہ میں فورسز پارٹی پر گولیاں چلاکر حملہ کیا جس کے بعد وہاں باضابطہ معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد خاموشی چھاگئی تاہم فورسز نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران ایک جنگجو کو زندہ حالت میں پکڑکر اُس کی تحویل سے ایک اے کے47قسم کی بندوق بر آمد کی گئی۔پولیس کے مطابق مذکورہ جنگجو کی گرفتاری کے بعد چاڈورہ آپریشن ختم ہوا۔
گرفتار جنگجو کی شناخت تاہم فوری طور پر نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق معرکہ آرائی کے آغاز میں ہی ضلع بڈگام میں انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی تھی جسے بحال کیا گیا ہے۔