عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//چرارشریف کا 45سالہ شہری ناگام چاڈورہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکرلقمہ اجل بنا ہوگیا۔نذیر احمد بٹ ولدمرحوم محمد سلطان بٹ کل اس وقت اچانک لقمہ اجل بن گیا جب وہڈلی پورہ ناگام میں قائم گورئمنٹ ہسپتال ڈیوٹی پر جاریا تھا کہ اس دوران نامعلوم گاڑی نے اسے زوردار ٹکر ماری جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا۔اگرچہ اسے فوری طور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ناگام ہی پہنچایا گیا۔ تاہم ابتر حالت کے پیش نظر اسے صدر ہسپتال سرینگر ریفر کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موصوف کو مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس بارے میں ابتدائی کیس درج کرکے حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کی۔45 سالہ نذیر احمد اپنے پیچھے بیوہ اور تین معصوم بچوں کو چھوڑ گیا ۔ہنواڑی چرارشریف میں حادثے کی خبرپاتے ہی صف ماتم بچھاگئی۔ادھر آلوچی باغ سرینگر کا غلام محمد شیخ ولد محمد اسمائیل شیخ نامی55 سالہ شہر ی جو بٹہ مالو میں گذشتہ دنوںموٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہو گیا تھا، بدھ کو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہری کئی دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد بدھ کی صبح زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پہلے ہی کیس درج کی جاچکی ہے اورتحقیقات جاری ہے ۔