درہال //درہال کے معززین کا ایک اجلاس ڈاک بنگلہ درہال میں منعقد ہوا جس میں انہوں نے وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و امورصارفین چودھری ذوالفقار علی سے اپیل کی کہ وہ چاول کے عوض آٹافراہم کریں ۔انہوںنے کہاکہ وزیر کوچاہئے کہ وہ اے پی ایل صارفین کو چاول کے بجائے آٹا فراہم کرائیں کیونکہ خطہ پیر پنجال کی اکثر آبادی چاول کا استعمال کم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایل صارفین کو ملنے والا آٹا مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جس کے عوض میں گندم فراہم کی جارہی ہے جبکہ عوام چاول کا بہت کم استعمال کرتے ہیں لیکن محکمہ امور صافین کی طرف سے گندم فراہم کرکے عوام کو مشکلات میں ڈالا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چھ ماہ سے کھانڈ کی عدم دستیابی غریب عوام کے لئے بہت مشکل بنی ہوئی ہے اس لئے فوری طور پر کھانڈ فراہم کی جائے ۔اس موقعہ پر کرامت ملک،حاجی اقبال ، حاجی عبدالرشید وغیرہ بھی موجو دتھے۔