سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان کی صدارت میں کل منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران چار گلیاروں والی ناربل۔پارمپورہ سڑک کی تعمیر میں حائل رکائوٹوں کو فوری ہٹانے کی ہدایت دی تاکہ چار گلیاروں والے اس اہم پروجیکٹ کی مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بن سکے۔صوبائی کمشنر نے ترقیاتی کمشنر کو سڑکوں پر تمام غیر قانونی تجاوزات اورچھاپڑی فروشوں کو ہٹانے کی ہدایت دی۔