سرینگر/چار نوجوانوں کوشمالی کشمیر کے اُوڑی میں کنٹرول لائن عبور کرکے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی طرف جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ ان چاروں نوجوانوں نے حال ہی میں عسکریت میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اب پاکستانی زیر انتظام کشمیر جانے کیلئے کوشاں تھے کہ اُنہیں لمبر علاقے میں بونیار کے مقام پر گرفتار کیا گیا۔
ان چار نوجوانوں کی گرفتاری فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ پارٹی نے گذشتہ رات کے دوران عمل میں لائی۔
فوجی ذرائع نے ان گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدگان نے حال ہی میں عسکریت میں شمولیت اختیار کی تھی۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت 22سالہ عادل احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکنہ ہردو ہانگیر یاری پورہ ،کولگام،19سالہ طاہر شمیم لون ولد شمیم احمد لون ساکنہ کاپرن شوپیان،18سالہ سمیر بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکنہ سیر داری سوپور اور 19سالہ نوید پراولد غلام نبی پرا ساکنہ تاپر پٹن کے طور کی ہے۔
گرفتار شدگان پولیس کی تحویل میں ہیں جہاں اُن کی پوچھ تاچھ جاری ہے۔