سرینگر/حکام نے سنیچر کو بتایا کہ گذشتہ چار روز میں جاری امر ناتھ یاترا کے دوران مزید چھ افراد کی موت واقع ہونے سے اس سال یاترا کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد22ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق گذشتہ چار روز میں چھ یاتری امرناتھ یاترا کے دوران کئی وجوہات کی بنا پر جاں بحق ہوگئے۔
حکام نے کہا کہ اس سال امر ناتھ یاترا کے دوران اب تک مرنے والوں میں 18یاتری،2رضاکار اور2فورسز اہلکار شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کم و بیش30افراد کو یاترا کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر چوٹیں آئی ہیں۔
اس سال امر ناتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوئی جو 15اگست تک جاری رہے گی۔
چونکہ امرناتھ شرائن اُونچائی پر واقع ہے اس لئے لوگ اکثر وہاں آکسیجن کی کمی کی شکایت کرتے ہیں۔