شوپیان//شوپیان اور اچھہ بل میں چار مقامی جنگجو اور تحر یک حریت لیڈر میرحفیظ اللہ کی ہلاکت کے خلاف ہڑتا ل رہی جس کے دوران تجارتی اور کاروباری گرمیاں بند رہیں ۔ شوپیان جھڑ پ کے دوران حز ب کے چار جنگجو ئوں انعام الحق،عابد نذیر،معراج الدین اور بشارت احمدکی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتا ل رہی۔ شو پیان کے مین قصبہ کے علاوہ فری پورہ،پڈر پورہ ،زینہ پورہ، چھوٹی گام میں مکمل ہڑتا ل رہی جس کے دوران تمام دکانیں اور کارو باری ادارے بند رہے اور ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا۔ادھر علیحدگی پسند لیڈر اور تحریک حریت کے ضلع صدر برائے اننت ناگ، میر حفیظ اللہ کی ہلاکت کے خلاف اننت ناگ ضلع کے اکنگام، اچھہ بل اور دیگر مضا فات میں مکمل ہڑتا ل رہی ۔ ان علاقوں میں دکانیں، تعلیمی اور تجارتی ادارے بند رہے تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت جاری تھی۔