Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

چار برسوں میں 17 ہزار سے زائد بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی :رپورٹ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 15, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
اسلام آباد//پاکستان میں گزشتہ چار برسوں کے دوران بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ملک میں بچوں کی حالتِ زار کی ایک سنگین تصویر پیش کرتے ہیں۔انسانی حقوق کی وفاقی وزارت کی طرف سے اس ضمن میں ایک رپورٹ بدھ کو قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہے جس کے مطابق 2013ء سے 2017ء کے دوران ملک بھر میں 17862 ایسے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ان واقعات میں ملوث صرف 112 مجرموں کو سزائیں ہوئیں۔یہ رپورٹ بچوں سے زیادتی کے خلاف کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم 'ساحل' کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے جس کے مطابق سامنے آنے والے ان واقعات میں سے 10620 میں بچیوں جب کہ 7242 میں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔مزید برآں بچوں سے زیادتی کے مرتکب صرف 112 افراد کو ہی انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکا جن میں سے 25 کو موت جب کہ 11 کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ دیگر کو مختلف مدت کی قید کی سزائیں دی گئیں۔'ساحل' سے وابستہ ممتاز گوہر کہتے ہیں کہ ملک میں بچوں سے متعلق صورتِ حال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں ہر روز کم از کم 11 بچے زیادتی کا شکار ہوتے ہیں۔تاہم ان کے بقول ماضی کی نسبت مو?ثر آگاہی مہم کی بدولت لوگ اب ایسے واقعات کو چھپانے کے بجائے اس کے خلاف آواز اٹھانے لگے ہیں جو کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔بدھ کو وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ممتاز گوہر نے بتایا کہ گزشتہ ماہ قصور میں کم سن بچی زینب کا واقعہ سامنے آنے کے بعد صرف 15 روز میں ایک اندازے کے مطابق ملک بھر سے ایسے 100 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ممتاز گوہر کہتے ہیں کہ بچوں کے تحفظ کے بارے میں بھرپور اور مسلسل آگاہی مہم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ چند ایک بنیادی لیکن اہم امور پر ابھی سے کام شروع کر کے مستقبل میں صورتِ حال کی اس سنگینی کو کم کرنے میں مدد لی جا سکتی ہے۔"سزاؤں کو نہ صرف بڑھایا جائے بلکہ ان پر عمل درآمد میں کم سے کم وقت لگنا چاہیے۔ اس کی طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔۔۔ فوری ایکشن یہ ضروری ہے کہ پولیس میں اصلاحات ہوں۔ لوگ پولیس کے سامنے جانے سے ڈرتے ہیں۔ پولیس اور لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلق کیسے پیدا کیا جائے۔۔۔ بچوں سے متعلق دوستانہ رویہ رکھنے والے پولیس اسٹیشن بنانے کی ضرورت ہے کہ جہاں کوئی متاثرہ شخص جائے تو وہ آزادانہ طریقے سے اپنے معاملے کی ایف آئی آر درج کرائے۔"اس ضرورت کا ادراک خود حکومت کو بھی ہے جس کے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں موثر قانون سازی تو کی گئی ہے لیکن پولیس کے تفتیشی نظام اور نظامِ انصاف میں پائے جانے والے سقم کی وجہ سے قانون پر ان کے بقول موثر عمل درآمد نہیں ہو پاتا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

برصغیر

دہلی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی | مانسون شمال کی طرف مزید آگے بڑھنے والا ہے

July 8, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | ابتدائی رپورٹ حکومت کوپیش

July 8, 2025
برصغیر

بہار میںسخت مخالفت کے بیچ ووٹر لسٹ پر نظرثانی | 24گھنٹے میں 1.18کروڑ فارم جمع

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?