رانچی//متحدہ بہار میں کروڑوں روپے کے چارہ گھوٹالے سے متعلق چوتھے معاملہ میں آج مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالوپرساد یادو کو سات 7 کی سزا سنائی۔سی بی آئی کے خصوصی جج شیو پال سنگھ نے دمکا ٹریژری سے غیر قانونی طورپر3.76 کروڑ روپے نکالنے کے معاملے 38 اے / 96 میں سماعت کے بعد مسٹر لالو یادو کو تعزیرات ہند کی دفعات 120 (بی)، 471، 468، 467،420، 409 اور 477 اے کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال قید اور 30 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔اس کے علاوہ عدالت نے اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعات 13 (2) اور 13 (1) کے تحت بھی آر جے ڈی صدر مسٹر لالو یادو کو سات سال کی سزا کے ساتھ 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ یہ دونوں سزائی مسلسل جاری رہیں گی۔دریں اثنائ، لالو پرساد یادو کے وکیل نے کہا کہ وہ سی بی آئی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔